اللہ اللہ اللہ اللہ
ہیں دیوانے ہم سبھی سرکار کے حق چار کے
صدیق عمر عثمان غنی حیدر کرار کے
اللہ اللہ اللہ اللہ
کیسے کیسے ہیں دیے تمغے خدا کی ذات نے
اصحاب سب مقبول ہیں، ثابت کیا آیات نے
تو بتا پھر اور کیا اوصاف ہیں معیار کے
صدیق عمر عثمان غنی حیدر کرار کے
اللہ اللہ اللہ اللہ
آپ کے گلشن کے پھولوں کی مثل کوئی نہیں
تا قیامت ان حسینوں کا بدل کوئی نہیں
شام و صبح جو مزے لیتے رہے دیدار کے
صدیق عمر عثمان غنی حیدر کرار کے
اللہ اللہ اللہ اللہ
کل جو عام انسان تھے پھر کیا ہوا جو خاص ہوئے
سر خم محبوب ہوئے! ہاں امتحان میں پاس ہوئے۔
اعلی ارفع ہوگئے محسن بنے سنسار کے
صدیق عمر عثمان غنی حیدر کرار کے
اللہ اللہ اللہ اللہ
آل اور اصحاب سب ذیشان عالیشان ہیں
تاقیامت امت عاصی کے سب سلطان ہیں
من پسند ٹھرے ہمیشہ سید الابرار کے
صدیق عمر عثمان غنی حیدر کرار کے
اللہ اللہ اللہ اللہ
کچھ نہیں میں شان کیا شوکت میری
ہاں مگر ذیشان عالی شان ہے نسبت میری
معترف ہیں اہل دل اطہر تیرے اشعار کے
صدیق عمر عثمان غنی حیدر کرار کے
اللہ اللہ اللہ اللہ
ہیں دیوانے ہم سبھی سرکار کے حق چار کے
صدیق عمر عثمان غنی حیدر کرار کے
اللہ اللہ اللہ اللہ