Sunni Library



خصائص سیوطی میں ہے کہ حضور نے فرمایا ان فی اصحابی اثناعشر منافقا۔ ان کے نام تحریرکریں۔ پھر سب صحابی ہدایت یافتہ کیسے ہو گئے ؟

خادم صحابہ


خصائص سیوطی میں ہے کہ حضور نے فرمایا ان فی اصحابی اثناعشر منافقا۔ ان کے نام تحریرکریں۔ پھر سب صحابی ہدایت یافتہ کیسے ہو گئے ؟



جواب : اس لفظ پر تو آپ خوب خوش ہوئے شاید اسی بنا پر اثنا عشری لقب سے ملقب ہیں کیونکہ ان کے ہی کرتوت اور اعمال آپ نے اپنائے ہیں، ذرا ایمان سے بتائیں ان بارہ دشمنان اصحاب رسول کے نام ہم بتا دیں توکیا باقی سب صحابہ کرام کو آپ مومن و محترم مان لیں گے؟ 
 اگر مانتے ہیں تو بسم اللہ اقرار کریں اور تحریر کر دیں ورنہ ان بارہ کے نام پوچھنے کو ایک دھوکہ اور فراڈ قرار دیں ،غزوہ خندق کے موقع پر یہ ارشاد فرمایا گیا ان کے نام یہ ہیں :۔
ا۔ عبداللہ بن ابی رئیس المنافقین ۔ 
۲۔ مالک بن ابی قوقل 
۳۔ سوید
 ۴- داعس یہ ابن ابی کا گروہ تھے ۔ 
۵ ۔سعد بن حنیف۔
۶ ۔ زید بن اللصیت جس نے حضرت عمر سے بنو قینقاع کے بازار میں لڑائی کی تھی ۔ 
۷۔ نعمان بن ابی اوفی 
۸ . رافع بن حریملہ
۹- رفاعہ بن زید بن ثابت. 
۱۰ سلسلہ بن برہام - 
۱۱۔ کنانہ بن صوریا۔ یہ یہود کے مولویوں میں سے تھے منافقانہ مسلمان ہوئے اور مسلمانوں سے ٹھٹھے کرتے تھے۔ ایک دن مسجد سے
نکالے گئے ۔ ۱۲ معتب بن قشیر۔
(سیرت ابن ہشام ص ۱۷۳، ص ۱۷۴ ، ج ۲)
جب کہ لفظ اصحاب لغوی معنوں میں ہے کہ میرے پاس اٹھنے بیٹھنے والے ۱۲ افراد منافق ہیں، صحابہ مومنین مراد نہیں ۔


اس کیٹیگری میں موجود دیگر آرٹیکلز


نمبر عنوانات
1 کیا صحابہ یا امت میں بارہ منافقین ہیں؟؟
2 میرے صحابہ میں بارہ منافق ہیں(حدیث)
3 سمرہ بن جندب ، صحابی تاجر شراب !+سند
4 اعتراض: سیدنا ولید بن عقبہ ؓ کو قرآن نے فاسق کہا ہے۔
5 کیا حضرت عبداللہ بن مسعودؓ حضرت علیؓ کو سب سے افضل سمجھتے تھے ؟
6 صحابہ ؓ کے درمیان جنگیں جو ہوتی رہیں۔ رحماء بینہم کہاں رہ گیا؟
7 کیا سقیفہ بنی ساعدہ کی کارروائی ایک ڈھونگ تھا؟
8 کیا کچھ صحابہ منافق تھے ؟؟