Sunni Library



صحابہ کرام کے لئے جنتی ہونے کی گواہی دینا

الشیخ شفیق الرحمٰن الدراوی


 صحابہ کرام کے لئے جنتی ہونے کی گواہی دینا

یعنی ان کے لیے اللہ تعالیٰ کی رحمت کے حصول اور اجمالی طور پر جنتی ہونے کی گواہی دینا اورجن لوگوں کو متعین طور پر بشارت ملی ہے؛ان کے لیے بطور خاص جنتی ہونے کی گواہی دینا۔

تمام مسلمانوں کا عقیدہ ہے کہ اجمالی طورپر تمام اصحاب نبی صلی اللہ علیہ وسلم جنتی ہیں ۔اس سے پہلے ایسی آیات گزرچکی ہیں جن میں صراحت کے ساتھ اس عقیدہ کے دلائل مودجود ہیں ۔ جیسا کہ یہ فرمان الٰہی ہے:

{ وَالسَّابِقُونَ الْأَوَّلُونَ مِنَ الْمُهَاجِرِينَ وَالْأَنْصَارِ وَالَّذِينَ اتَّبَعُوهُمْ بِإِحْسَانٍ رَضِيَ اللّٰهُ عَنْهُمْ وَرَضُوا عَنْهُ وَأَعَدَّ لَهُمْ جَنَّاتٍ تَجْرِي تَحْتَهَا الْأَنْهَارُ خَالِدِينَ فِيهَا أَبَدًا ذَلِكَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ }

(التوبۃ:۱۰۰) 

’’اور مہاجرین اور انصار میں سے سبقت کرنے والے سب سے پہلے لوگ اور وہ لوگ جو نیکی کے ساتھ ان کے پیچھے آئے، اللہ ان سے راضی ہوگیا اور وہ اس سے راضی ہوگئے اور اس نے ان کے لیے ایسے باغات تیار کیے ہیں جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں ، ان میں ہمیشہ رہنے والے ہیں ؛یہی بہت بڑی کامیابی ہے۔‘‘

اور یہ فرمان الٰہی ہے:

{ وَكُلًّا وَعَدَ اللّٰهُ الْحُسْنَى }

(النساء:۹۵) 

’’اور ہر ایک سے اللہ نے بھلائی کا وعدہ کیا ہے ۔‘‘

اہل سنت والجماعت بطور خاص ان صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے جنتی ہونے کی گواہی دیتے ہیں جن کا تعین نصوص وحی میں ہوچکا ہے ؛ جیسا کہ عشرہ مبشرہ ؛ ان کے علاوہ حضرت عبداللہ ابن سلام؛ حضرت قیس بن ثابت حضرت عکاشہ بن محصن اور ان کے علاوہ بیسیوں صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کانام لے کر جنتی ہونے کی بشارتیں آئی ہیں ۔

ابو عثمان الصابونی رحمہ اللہ فرماتے ہیں :

’’نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم میں سے جنہیں بطور خاص جنتی ہونے کی بشارت دی ہے؛ اہل سنت والجماعت ان کے لیے جنتی ہونے کی گواہی دیتے ہیں ۔یہ ان کی طرف سے فرمان رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی تصدیق اور آپ کے وعدہ پر ایمان کا اظہار ہے۔ اس لیے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے لیے یہ گواہی دی تھی جب آپ کو بذریعہ وحی اس کا علم ہوگیاتھا اور اللہ تعالیٰ نے اس غیبی خبر پر آپ کو مطلع کردیا تھا۔‘‘

[عقیدۃ السلف و أصحاب الحدیث (۲۸۷) ۔مجموع الفتاوی’’الواسطیۃ‘‘(۳؍۱۵۳)] 


اس کیٹیگری میں موجود دیگر آرٹیکلز


نمبر عنوانات
1 صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے مابین افضلیت کا عقیدہ
2 فضیلت و عدالت صحابہ کا عقیدہ
3 صحابہ کرام و اہل بیت رضی اللہ عنہم سے محبت عین ایمان ہے۔
4 صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی لغزشوں پر خاموشی
5 صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے ساتھ رضامندی کا اظہار کرنا
6 صحابہ کرام کا ذکر خیر کرنا
7 صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے مابین افضلیت کا عقیدہ
8 فضیلت و عدالت صحابہ کا عقیدہ
9 مشاجراتِ صحابہ پر اصولی حکم
10 صحابہؓ میں مراتب
11 اجماع امت اور عدالت صحابہؓ
12 صحابہ کرام اور علماء دیوبند کا مؤقف
13 مشاجرات صحابہؓ میں امت کا عقیدہ اور عمل
14 عدالت صحابہ کرام کتاب وسنت کی روشنی میں
15 صحابہ کرام و خلفائے راشدین کے متعلق ضروری عقائد