Sunni Library



صحابہ کرام کا ذکر خیر کرنا

الشیخ شفیق الرحمٰن الدراوی


 صحابہ کرام کا ذکر خیر کرنا 

ان کی مدح و ثنا بیان کرنا؛ان کے محاسن اور خوبیوں کا تذکرہ کرنا۔

اس میں کوئی شک وشبہ نہیں کہ اس قدسی جماعت کاذکر خیر کرنا ان کی محبت کا ایک حصہ ہے۔جس کا دل ان پاکبازوں کی محبت سے بھرا ہوگا تو بلاریب اس کی زبان سے بھی ان کی محبت کے تذکرے ہوں گے۔ یہ عقیدہ تمام اہل سنت و الجماعت کے ہاں متفق علیہ رہا ہے؛ اور اسے انہوں نے اپنی کتابو ں میں تحریر کیا ہے۔ امام مزنی رحمہ اللہ فرماتے ہیں :

’’ان کی فضیلت بیان کی جائے گی اور ان کے افعال کے محاسن لوگوں میں نشر کیے جائیں گے۔‘‘

[شرح السنۃ: ۸۷] 

امام ابن ابی زمنین رحمہ اللہ فرماتے ہیں :

’’ اہل سنت و الجماعت کا عقیدہ ہے کہ انسان کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب سے محبت کا عقیدہ رکھنا چاہیے اور ان کے محاسن بیان کرنے چاہییں ۔‘‘

[أصول السنۃ لابن أبي زمنین (۲۶۳) ۔] 

امام ابن ابی داؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں :

’’تمام صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے متعلق صرف خیرو بھلائی کی بات کہنی چاہیے؛ انسان کو طعنہ گر نہیں بن جانا چاہیے کہ ہر ایک کے عیب نکالے اور اس پر جرح کرے۔‘‘

[منظومۃ ابن أبي داؤد الحائیۃ مع شرحہا التحفۃ السنیۃ ۱۰۔] 

الکواشف الجلیۃ عن معانی الواسطیۃ میں علامہ عبدالعزیز سلمان نے (ص۶۸۹ـ۔۶۹۴) اکتالیس ایسے صحابہ کرام کے نام جمع کیے ہیں جن کے نام لے کر انہیں جنتی ہونے کی بشارت دی گئی ہے۔


اس کیٹیگری میں موجود دیگر آرٹیکلز


نمبر عنوانات
1 صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے مابین افضلیت کا عقیدہ
2 فضیلت و عدالت صحابہ کا عقیدہ
3 صحابہ کرام و اہل بیت رضی اللہ عنہم سے محبت عین ایمان ہے۔
4 صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی لغزشوں پر خاموشی
5 صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے ساتھ رضامندی کا اظہار کرنا
6 صحابہ کرام کے لئے جنتی ہونے کی گواہی دینا
7 صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے مابین افضلیت کا عقیدہ
8 فضیلت و عدالت صحابہ کا عقیدہ
9 مشاجراتِ صحابہ پر اصولی حکم
10 صحابہؓ میں مراتب
11 اجماع امت اور عدالت صحابہؓ
12 صحابہ کرام اور علماء دیوبند کا مؤقف
13 مشاجرات صحابہؓ میں امت کا عقیدہ اور عمل
14 عدالت صحابہ کرام کتاب وسنت کی روشنی میں
15 صحابہ کرام و خلفائے راشدین کے متعلق ضروری عقائد