سُنی و شیعہ مناظرہ
باغ فدک (مال فئے) نبی کی ذاتی ملکیت تھا یا نہیں؟
اہلسنت مناظر: علی حیدر
اہل تشیع مناظر: سید الحسینی (سید معیز)
تاریخ: 1، 2 مئی 2021 (واٹس آپ گروپ شیعہ سُنی بحث مباحثہ)
ابتدائی گفتگو:
سُنی مناظر: سب سے پہلے فدک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خاص ملکیت ثابت کریں اس کے بعد ہبہ پر بات ہوگی۔
جب باغ فدک نبی کی ذاتی ملکیت ثابت ہوگا تو پھر نبی کی طرف سے سیدہ فاطمہ کو ہبہ کرنا بھی ثابت ہوسکتا ہے ورنہ دعویٰ ہی باطل ہے۔ باغ فدک کو سیدہ فاطمہ کا حق ثابت کرنے کے لئے پہلے ذاتی ملکیت ثابت کرنا ہوگا اس کے بعد ہبہ اور میراث کی باری آتی ہے۔ سیدہ فاطمہ کی ناراضگی پر بھی گفتگو ہوگی کہ آپ ناراض کس بات پر ہوئیں حدیث رسول ص پر یا ذات صدیق پر؟
شیعہ مناظر: ملکیت سے مراد کیا لیتے ہیں؟ بقول آپ کے فدک رسول ﷺ کا تھا ہی نہیں؟ اس کی وضاحت کردیں۔
سُنی مناظر: ایک ملکیت پر قبضہ دو طرح سے ہوتا ہے ۔
1۔ بطور سنبھالنا ، متولی ہونا۔
2۔ ملکیت خاص یعنی ذاتی ملکیت۔
آپ کیا ثابت کروگے؟
شیعہ مناظر: فدک سیدہ فاطمہ کا حق تھا ، اسے گفتگو میں ثابت کروں گا ۔ سیدہ فاطمہ ذات صدیق پر ناراض ہوئیں کیونکہ ان کا حدیث کہنا خود شہزدی س کی توہین ہے کہ معاذ اللہ وہ اپنے بابا ع کی حدیث سن کر ناراض ہوئیں۔ بیشک باغ فدک رسول ﷺ کا خاصہ تھا، نبی کی مرضی تھی جو چاہیں کریں، مکمل اختیار رکھتے تھے۔
سُنی مناظر: میں ابھی فدک کے حق ہونے پر گفتگو نہیں کر رہا اور نہ آپ سے اس کے متعلق سوال پوچھا ہے، میں صرف یہ جاننا چاہ رہا ہوں کہ
1۔ فدک نبی کی ذاتی ملکیت تھا یا نبی سنبھالنے کی حیثیت سے تھا۔
2۔ کیا سیدنا صدیق اکبر نے کوئی ذاتی بات کی تھی یا حدیث رسول ﷺ سنائی تھی؟
3۔ دوسری بات وہ حدیث جو سیدنا صدیق اکبر رض نے بیان کی وہ سچی تھی یا جھوٹی؟
شیعہ مناظر: فدک رسول ﷺ کا خاصہ تھا ! لگتا ہے الفاظ کے معنی بھی آپ کو پڑھانے پڑیں گے۔
سُنی مناظر: دوبارہ پوچھ رہا ہوں پورا جواب دیں؟ فدک ذاتی ملکیت یا بطور سنبھالنے کہ نبی کے پاس تھا۔
شیعہ مناظر: نبی جو مرضی کریں، مکمل اختیار ہے۔ یہ پشتو ہے فارسی ہے یا کیا ہے؟
سُنی مناظر: مطلب ذاتی ملکیت تھا؟
شیعہ مناظر: سنبھالنا خاصہ کے معنی میں کیسے آتا ہے یہ تو بتائیں؟
سُنی مناظر: وہ میں ثابت کروں گا بے فکر ہوجائیں۔
شیعہ مناظر: باغ فدک رسول ﷺ کا خاصہ تھا جو مرضی کریں اس پر مکمل اختیار رکھتے تھے ۔
سُنی مناظر: میں بار بار ذاتی ملکیت کہ بارے میں پوچھ رہا ہوں۔ کیا آپ کو بات سمجھ نہیں آرہی؟
شیعہ مناظر: بھائی جب ایک بندہ مالک نہیں اُسکا تو اُسپر اختیار کیسے رکھ سکتا ہے؟ آپ کی عقل کام کرتی ہے یا نہیں؟
سُنی مناظر: گھما پھرا کر بات کرنے کہ عادی ہو؟ دوٹوک کہہ دیں کہ فدک نبی کی ذاتی ملکیت تھی۔ آپ صاف صاف کہہ دیں کہ نبی کی ذاتی ملکیت تھی اور میں ثابت کروں گا۔
شیعہ مناظر: گھمانا پھرانا تمہارا کام ہے۔ فدک رسول ﷺ کو اللہ نے عطا کیا تھا اُن کا خاصہ تھا۔ اب نبی جو مرضی کریں۔
سُنی مناظر: میں سیدھا اور سادہ سوال کررہا ہوں۔ باغ فدک کا سب سے پہلے ذاتی ملکیت ہونا ضروری ہے پھر ہی ہبہ دیا جاسکتا ہے، اگر ایک چیز ملکیت ہی نہیں تو ہبہ کا دعوی ہی باطل ہوجاتا ہے، آپ کہو کہ فدک نبی کی ذاتی ملکیت تھی اور وہ میں ثابت کروں گا۔ کیا میرا یہ مطالبہ غلط ہے؟
شیعہ مناظر: اچھا بھائی ملکیت تھا، آگے چلو، لیکن یہ یاد رہے فدک مال فئے تھا۔
سُنی مناظر: لفظ خاصہ کی بھی وضاحت کریں۔ اس سے کیا مراد ہے۔ بطور سنبھالنے کہ یا بطور ذاتی ملکیت؟ کیونکہ میں دلائل سے ثابت کروں گا کہ خاصہ بطور سنبھالنے کہ بھی استعمال ہوتا ہے۔
چلیں گفتگو شروع کریں۔ فدک کے ذاتی ملکیت ہونے پر دعوی پیش کریں۔
شیعہ مناظر: میں فدک کا ہبہ ہونا ثابت کروں گا، کیونکہ فدک رسول ﷺ کی ملکیت تھا تو سیدہ فاطمہ کو ہبہ کیا۔ کسی اور کی چیز نبی کیسے ہبہ کر سکتے ہیں ؟
سُنی مناظر: صرف آپ کے کہنے سے فدک ذاتی ملکیت ثابت ہوگئی؟
شیعہ مناظر: فدک رسول ﷺ کی ملکیت تھا تو ہبہ کیا۔ نبی کسی اور کی چیز ہبہ کیسے کر سکتے ہیں ؟ اس لئے فدک کا ہبہ ہونا ثابت ہوگیا تو اس سے فدک کا ذاتی ملکیت ہونا بھی ثابت ہوجائے گا۔
مثال: میرے پاس کزن کا iphone 8 ہو ، کیا میں آپ کو دے سکتا ہوں؟ جب تک چیز میری نہیں ہوگی ، میں کسی اور کو کیسے دوں گا؟ اس لئے فدک کا ہبہ کرنا ہی نبی کی ذاتی ملکیت کی واضح دلیل ہے۔
سُنی مناظر: کوئی آپ سے پوچھے کہ آپ نے یہ فون کہاں سے لیا ہے تو آپ کہوگے مجھے کزن نے دیا ہے اور یہ دلیل ہے میرے پاس اب یہ میری ملکیت ہے۔ اگر وہ فون ہی آپ کے کزن کا نہ ہو تو؟
آپ کو پہلے دلیل دینی ہوگی کہ فون واقعی کزن کا ہی ہے، اس کے بعد کزن آپ کو دے تو یہ اس کا اختیار ہے۔ اگر بالفرض وہ فون کزن کا تھا ہی نہیں تو لوگ آپ پر ہنسیں گے کہ فون تو کزن کا تھا ہی نہیں پھر آپ کو کیسے دے سکتا ہے۔
شیعہ مناظر: میرے عزیز، جب ایک چیز میری ملکیت ہی نہیں تو میں آگے کیسے دوں گا؟؟؟؟میں پاگل ہوں کسی کی چیز کسی کو دے دوں؟ اسی طرح رسول ص کے بارے میں گمان کرنا کہ کسی اور کی چیز جو ملکیت نہیں تھی کسی اور کو دے دی یہ محض جہالت ہے۔
سُنی مناظر: یہی تو سمجھا رہا ہوں ایک چیز رسول اللہ ص کی ملکیت ہی نہیں تو وہ سیدہ فاطمہ رض کو کیسے دے سکتے ہیں۔
اگر فدک ذاتی ملکیت تھی تب ہوسکتا ہے۔
شیعہ مناظر: میرا پوائنٹ بھی یہی ہے اگر فدک ملکیت نہیں تھا تو ہبہ کیسے کردیا عزیز؟ جب ہبہ ثابت ہوگیا تو ملکیت تو خود بخود ثابت ہوجائے گی ۔
سُنی مناظر: مطلب کسی چیز کا ہبہ پہلے ہوتا ہے ملکیت سے؟
شیعہ مناظر: ایک چیز کا ہبہ ہونا اسی پر دلالت کرتا ہے کہ وہ چیز ملکیت میں تھی۔
سُنی مناظر: ہماری گفتگو کہ تین جز ہیں۔
1۔ فدک خالص رسول اللہ ﷺ کی ملکیت تھی۔
2۔ رسول اللہ ﷺ نے سیدہ فاطمہ رض کو ہبہ کیا۔
3۔ رسول اللہ ﷺ کہ بعد حضرت ابوبکر صدیق نے فدک کو ضبط کرلیا جس پر سیدہ فاطمہ ان سے ناراض ہوئیں۔
آپ سب سے پہلے فدک کو نبی کی ذاتی ملکیت ثابت کریں۔ آپ کی یہ پریشانی بھی دور ہوجائے گی، پھر ہم دیکھیں گے کہ رسول اللہ ﷺ نے فدک سیدہ کو دیا یا نہیں دیا۔ آخر میں سیدہ کی ناراضگی پر الگ سے گفتگو ہوگی۔ انشاء اللہ
شیعہ مناظر: کیا ہبہ کرنا ملکیت کی دلیل نہیں ہے؟ ذرا اس پر روشنی ڈالیں نبی کی طرف سے فدک کا ہبہ کرنا اگر ثابت ہو جائے تو ملکیت خود بخود ثابت کیوں نہیں ہوتی؟
سُنی مناظر: ٹھیک ہے آپ کسی بھی طرح فدک کو ذاتی ملکیت ثابت کریں۔
شیعہ مناظر: میں پھر فدک کو ہبہ کے ذریعے نبی کی ملکیت ثابت کرنا پسند کروں گا کیونکہ شہزادی س کو دینا ہی دلیل ہے کہ فدک نبی کی ملکیت تھا۔ آپ ہبہ ہونا رد کردیں سب رد ہو جائے گا۔
سُنی مناظر: مطلب یہ ضروری نہیں کہ فدک نبی کی ملکیت تھا یا نہیں بس ہبہ ثابت ہونا ضروری ہے؟
شیعہ مناظر: مجھے ایک بات کا جواب دیں۔ ذات رسول ﷺ کی ہے۔فدک اگر رسول ﷺ کی ملکیت نہیں تھا بلکہ کسی اور کی چیز تھی تو کسی اور کی چیز رسول ﷺ کیسے ہبہ کرسکتے ہیں؟ اس لئے اگر ہبہ ثابت ہوگیا تو ملکیت بھی ثابت ہو جائے گی۔ آپکا اعتراض باطل ہے بالکل۔ ورنہ معاذ اللہ کسی غیر کی چیز کسی اور کو دے کر رسول ﷺ خیانت نہیں کر سکتے۔ معاذ اللہ
سُنی مناظر: فدک کا نبی کی ذاتی ملکیت کیسے ثابت ہوگا۔ اگر آپ کسی کو چیز دیتے ہو تو سب سے پہلے وہ آپ کی ملکیت میں ہونا شرط ہے یا جس کو دے رہے ہو اس کی ملکیت ہونا ضروری ہے؟
شیعہ مناظر: رسول ﷺ نے فرمایا
آپ کی بات درست نہیں، یہاں معاملہ خالص رسول ﷺ کا ہے۔اس پر آپ کو دلیل دیتا ہوں۔
سُنی مناظر: ملکیت رسول ﷺ پر دلیل دے رہے ہیں؟
شیعہ مناظر: کچھ چیزیں اللہ و رسول ﷺ کے ساتھ مخصوص ہوتی ہیں عام بندے پر اطلاق ہونا لازم نہیں۔
سُنی مناظر: مطلب دوسروں کا مال کسی اور کو دینا رسول اللہ ﷺ کہ لیے خاص تھا نعوذباللہ؟
شیعہ مناظر: یہ تو آپکی سوچ ہے جس کو میں کب سے غلط کہہ رہا ہوں۔ آپ توہین رسول کر رہے ہیں ،جبکہ رسول ﷺ نے فرمایا
سُنی مناظر: سب سے پہلے فدک کو ذاتی ملکیت ثابت کریں تو بات کو آگے لے چلے؟
شیعہ مناظر: فدک ہبہ ثابت ہونا ہی دلیل ہے رسول ﷺ نے جب شہزادی س کو عطا کیا تو اسی وجہ سے عطا کیا کہ اُن کی ملکیت تھا ورنہ غیر کی چیزدینا تو معاذ اللہ امانت میں خیانت ہے۔
سُنی مناظر: فدک نبی کی ملکیت ہی نہیں تو کیسے دے سکتے ہیں؟
شیعہ مناظر: یہی سمجھا رہا ہوں اگر ثابت ہوگیا تو واضح ہو جائے گا کہ نبی کی ہی ملکیت تھا۔
سُنی مناظر: ثابت کریں فد کو ذاتی ملکیت ۔ بسم اللہ کریں پہلے خاص خاص کا رٹہ لگارہے تھے وہ ختم ہوگیا؟
شیعہ مناظر: بس پھر وہ کسی غیر کا حق شہزادی س کو ھبہ کیسے کر سکتے ہیں؟؟؟؟؟
سُنی مناظر: ہبہ بعد کا مرحلہ ہے پہلے ملکیت ثابت کریں۔
شیعہ مناظر: آپ نے کہا ملکیت کسی بھی طریقے سے ثابت کروں۔اگر فدک کا ہبہ ثابت ہوگیا تو لازم ہے وہ نبی کی ملکیت تھی اسی وجہ سے ہبہ کیا کیونکہ رسول ﷺ کسی غیر کی چیز کسی اور کو نہیں دے سکتے۔ اگر ہبہ ثابت نہ ہوا تو واضح ہے ملکیت نہیں تھا۔
سُنی مناظر: مجھے معلوم ہے آپ کو کیا تکلیف ہے۔اس لیے میں نے آپ کو کہا تھا صرف دو تین اسکینز جمع کرنے سے کوئی مناظر نہیں بن جاتا۔
شیعہ مناظر: فدک کو نبی کی ملکیت ہبہ کے ذریعہ ثابت کروں گا ۔خود آپ نے کہا جیسے مرضی ثابت کرو اب فرار ہو رہے ہیں۔
سُنی مناظر: جیسے مرضی لفظ ملکیت ثابت کرو ، اب بھی میں قائم ہوں آپ تھوڑی تکلیف کرو۔
شیعہ مناظر: ہبہ کے ذریعہ ملکیت ثابت کروں گا۔
سُنی مناظر: مطلب فدک کو نبی کی ذاتی ملکیت ثابت نہیں کرسکتے ؟
شیعہ مناظر: اگر نبی کی طرف سے سیدہ کو باغ فدک ہبہ کرنا ثابت ہوگیا تو ملکیت خود بخود ثابت ہو جائے گا۔
رسول ﷺ صادق و امین ہیں،کسی غیر کا حق کسی اور کو دے ہی نہیں سکتے۔ شہزادی س کو ہبہ کرنا ہی دلیل ہے کہ وہ ملکیت رسول ﷺ تھا۔
سُنی مناظر: ٹھیک ہے جس طرح چاہیں ، فدک کا نبی کی ملکیت ہونا ثابت کریں۔
شیعہ مناظر: فدک کا ہبہ کرنا اسکی پختہ دلیل ہے کہ فدک خالص رسول ﷺ کا تھا۔ہمارا عقیدہ ہے رسول ﷺ صادق و امین ہیں کسی غیر کی چیز شہزادی س کو نہیں دے سکتے۔ کیا آپ کے عقیدہ میں رسول امانت دار نہیں؟ اگر امانت دار ہیں آپکے نزدیک پھر کسی غیر کی چیز اُسکا حق مار کر شہزادی س کو کیسے دے سکتے ہیں؟