کر ثنائے امّہات المومنینؓ (ملک مبشرصائم علوی)

🔴🔴🔴🔴🔴🔴

لے دعائے امّہات المومنینؓ

کر ثنائے امّہات المومنینؓ

ہے ہمارے واسطے لعل و گہر

خاکِ پائے امہات المومنینؓ

خود رسولﷺ اللہ کہلائےگئے

رہنمائے امّہات المومنینؓ

آیہء تطہیر تٙو قرآن میں

ہے برائے امہاتِ المومنینؓ

یا خدا آرام دے آلام میں

تھی صدائے امّہات المومنینؓ

مانتا ہے جانتا ہے کُل جہاں

اِتّقائے امّہات المومنینؓ

جنت الفردوس کہتےہیں جسے

ہے سرائے امّہات المومنینؓ

انکیؓ حرمت کا محافظ بن گیا

خود خدائے امہات المومنینؓ

کملی والےؐ کو اے صائم”بھاگئی

ہر ادائے امّہات المومنینؓ

ملک مبشرصائم علوی