🌲پوچھتے ہیں کون ہیں صدیق اکبر ؓ کون ہیں
کیا کہوں ان سے صداقت کے سمندر کون ہیں
💎💎💎💎
🌲ایک تو ہیں سرور ِ کونین ﷺ غار ِ ثور میں
دوسرے ان کے علاوہ اس کے اندر کون ہیں
💎💎💎💎
🌲کون ہیں بیٹھے ہوئے معمولی کپڑے پہن کر
مرتبے میں یہ فرشتوں کے برابر کون ہیں
💎💎💎💎
🌲مسجدِ نبوی کسے کرتی ہے جھک جھک کر سلام
کون ہیں یہ زینتِ محراب و ممبر کون ہیں
💎💎💎💎
🌲کون ہیں جن کے ارادے ہیں پہاڑوں سے بلند
بھیجنے والے اسامہ کا یہ لشکر کون ہیں
💎💎💎💎
🌲کون ہیں میرے نبیﷺ امی لقب کے جانشیں
ساری دنیا کے مسلمانوں کے رہبر کون ہیں
💎💎💎💎
🌲کون ہیں یہ جن کے آگے دب کے بیٹھے ہیں عمرؓ
کونسا مجمع ہے یہ اور یہ سخن ور کون ہیں
💎💎💎💎
🌲کون ہیں یہ جن کے آگے سر اٹھا سکتے نہیں
کون ہیں سارے صحابہ ؓ سے یہ بڑھ کر کون ہیں
💎💎💎💎
🌲انبیاء کے بعد انجم محفلِ کونین میں
مرتبے میں سب سے اعلیٰ سب سے بہتر کون ہیں
💎💎
✍ انجم نیازی