نبی کا دین چمکا ہے جومشرق اورمغرب میں صحابہؓ کی یہ محنت ہے،صحابہؓ کی یہ کاوش ہے

🌲مرے ہونٹوں پہ رہتی اب صحابہؓ کی ستائش ہے

یہی عنوانِ گویائی ، یہی حرفِ نگارش ہے

💎💎💎💎

🌲نبی کا دین چمکا ہے جومشرق اورمغرب میں

صحابہؓ کی یہ محنت ہے،صحابہؓ کی یہ کاوش ہے

💎💎💎💎

🌲میں ایسے پھول بوٹوں کیلئے جاں تک لڑادونگا

وہ جن کے دم سے باغِ دینِ نبوی کی زیبائش ہے

💎💎💎💎

🌲کوئی بھی جبر ان کو دین سے پھسلا نہیں پایا

ہوئی ناکام ان کے سامنے ہر آزمائش ہے

💎💎💎💎

🌲مرے آقا کا روضہ عرش و جنت سے بھی اعلی ہے

وہ کتنے عالی رتبہ ہیں وہاں جنکی رہائش ہے

💎💎💎💎

🌲شہیدوں کا نگر آباد ہے محمودیہ میں جو

مرا وجدان ہے ہردم وہاں رحمت کی بارش ہے

💎💎💎💎

🌲دفاعِ حرمتِ اصحابؓ کو سنی ہوں یکجا سب

کریں ناکام مل کردشمنوں کی جوبھی سازش ہے

💎💎💎💎

🌲صحابہؓ کے غلاموں میں پکارا جاؤں محشرمیں

جمیلِ پُر خطا کی اول وآخر یہ خواہش ہے

💎💎

✍ جمیل الرحمن عباسی

مدح ِاصحاب واہل بیت پر دل نشین اشعار

ایک بہترین تحفہ۔۔۔آج ہی چینل میں آئیے

اور لطف اندوز ہوں ۔👇👇👇👇

🔷🔶🔹🔸

https://t.me/joinchat/AAAAAFIs1MsZrZbsC8uS9Q