میں زہے قسمت ہوں خاک ِ پائے دربارِ حسینؓ

🌲جان بھی قربان میرا دل بھی بیمارِ حسینؓ

میں زہے قسمت ہوں خاک ِ پائے دربارِ حسینؓ

💎💎💎💎

🌲اہلِ حق کے واسطے وہ پھول کی مانند تھے

اہلِ باطل کے لئے قاتل تھی تلوارِ حسینؓ

💎💎💎💎

🌲سر جھکانے سے گریزاں سر کٹانے پر مصر

دے رہے ہیں اہلِ دل انجام اب کارِ حسینؓ

💎💎💎💎

🌲جو حسینی ہیں وہ اس سنت کو بھی زندہ کریں

تھی مزین ریشِ نورانی سے رخسارِ حسینؓ

💎💎💎💎

🌲اکتفا گفتار پر کرتے ہیں اکثر عاشقیں

آج اپناتا نہیں ہے کوئی کردارِ حسینؓ

💎💎💎💎

🌲خوں گرا جوں ہی زمیں پر آپ پہنچے خلد میں

کیا کہوں کتنی سبک ہے دوست !رفتارِ حسینؓ

💎💎💎💎

🌲ہاں صحابہ سب کے سب آپس میں تھے شیر و شکر

بوبکرؓ فاروق ؓ اور عثمانؓ سب یارِ حسینؓ

💎💎💎💎

🌲آپ کا دشمن نبی کا دوست ہوسکتا نہیں

درحقیقت حق سے ہے بیزار

بیزارِ حسینؓ

💎💎💎💎

🌲جان دینا دین پر دستور دیوانوں کا ہے

دے رہی ہے درس یہ دنیا کو دستارِ حسینؓ

💎💎💎💎

🌲ہوں گے خاکستر یقیناً خارزارِ ظلم و جبر

تا قیامت لہلہائے گا چمن زارِ حسینؓ

💎💎

✍ اثر جونپوری

🖋 کتابت چاریاری