مت خامیاں تلاش کرو اُمہات میں

کیڑے نکالتے ہو جو تم بات بات میں

مت خامیاں تلاش کرو اُمہات میں

خیرالوری کا ثانی نہیں جب زمانوں میں

ازواج کی مثال نہیں کائنات میں

قواعد اور اصولوں میں کمی بیشی نہیں ہوتی

محبت ہوتی ہے لیکن اب ایسی بھی نہیں ہوتی

میں ہنستا ہوں تمہاری عقل پر جب تم یہ کہتے ہو

کہ اہلبیت میں ہوتے ہیں سب بیوی نہیں ہوتی

وہ خاص_ خلق تھیں جو بہت خوب ہوگئیں

اللہ کے حبیب کو محبوب ہوگئیں

اللہ چاہتا تھا نہ دیکھے انہیں کوئی

وہ پاک باز اور بھی محجوب ہوگئیں

رتبے بلند ان کو ملے امہات کے

وہ جو نگاہ لطف سے منسوب ہوگئیں.

واجد امیر۔