شیعہ مناظر ڈاکٹر رضوان عرف حسن عسکری کا خلافت کے موضوع سے فرار

السلام علیکم و رحمۃاللہ و برکاتہ

دوستو چند دن پہلے واٹس ایپ پر ڈاکٹر رضوان عرف حسن عسکری شیعہ سے خلافت پر بات طے ہوئے، جس پر دو دن تک شرائط پر بات چلی لیکن شرائط میں ہی حسن عسکری تھک گئے اور مجھے گروپ کی ایڈمن شپ سے ھٹا کر گروپ لاک کردیا اور باتیں کرتے رہے.

بات اصل موضوع یعنی خلافت پر تو نہ ہوسکی لیکن کچھ اھم باتیں ہوئیں جو شاید کافی لوگوں کے لیے مفید ہوں خلافت کو سمجھنے میں اور شیعوں کی دھوکا بازیوں اور ان کی علمی قابلیت کو سمجھنے میں.

گفتگو کا خلاصہ آپ کے سامنے عرض کیا جاتا ہے، وڈیو بھت جلد میرے یوٹیوب چینل پر آجائے گی.

موضوع خلافت کا انعقاد طے ہوا.
کہ شیعہ کو ثابت کرنا تھا کہ خلیفہ اللہ تعالیٰ نام لے کر منتخب کرتا ہے مخلوق کا اس میں کوئی اختیار نہیں ہوتا.

جبکہ اھل السنت کا مسلک ھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا خلیفہ اللہ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مقرر نہیں کیا، امت پر چھوڑا ھے.

لیکن عجیب بات یہ کہ شیعہ مناظر بجائے دعویٰ أور جواب دعوی طے کرنے کے ڈائریکٹر شرائط بھیج دیں جو شیعہ سنی نظریہ کے مطابق تھی بھی نہیں.

جب شرائط پر بات چلی تو اھل السنت مناظر علی معاویہ نے شرط نمبر 5 کی وضاحت چاھی جس پر شیعہ مناظر یہاں وہاں چھلانگیں لگاتا رہا لیکن اصل نکتے پر نہیں آیا.

شیعہ مناظر کا یہ کھنا تھا کہ اھل السنت مناظر قطعی الثبوت اور قطعی الدلالت دلیل پیش کرے گا.
جس پر اھل السنت مناظر نے اپنا نظریہ واضح کرتے ہوئے کہا کہ اس نظریے پر قطعی الثبوت دلیل تو بنتی ھے لیکن قطعی الدلالت دلیل نہیں.
اس پر شیعہ مناظر نے سر توڑ کوشش کی اور دو حوالے بھی بھیجے کی تم قطعی الثبوت دلیل پیش کروگے اور اھل السنت کے نزدیک خلافت رکن دین سے ھے، تو رکن دین قطعی الثبوت اور قطعی الدلالت سے ثابت ہوتا ہے.

جس پر اھل السنت مناظر نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ قطعی الثبوت دلیل پیش کرنے کا تو میں انکار نہیں کرتا، بات قطعی الدلالت دلیل پیش کرنے پر ھے.
اور شیعہ مناظر نے جو حوالہ الاستيعاب سے خلافت کے دین کے رکن ہونے کا پیش کیا ھے وہ مطلق خلافت کے ثبوت پر ھے اور ھماری بحث انعقاد خلافت پر ھے کہ خلیفہ کیسے منتخب ہوتا ھے.

اس کے بعد شیعہ مناظر نے جب اپنی بات میں ناکامی دیکھی تو اھل السنت مناظر سے اس کا نظریہ خلافت پر سوالات شروع کردیئے جن کا جواب اھل السنت مناظر علی معاویہ دیتے رہے لیکن شیعہ مناظر چونکہ ہر طرف سے پھنس چکا تھا اور اپنی غلط شرط پر اڑا ہوا تھا اس لیے جب شیعہ مناظر کی بات ثابت نہیں ہوسکی تو اس نے اھل السنت مناظر کو گروپ ایڈمن سے ھٹا کر گروپ لاک کرکے بولتا رہا جو اس کی علمی یتیمی اور شکست کی واضح دلیل ھے.

عنقریب مناظر اپلوڈ کیا جائے گا.

والسلام.
خادم صحابہ اور اھل بیت رضی اللہ عنہم اجمعین

علی معاویہ