شیعہ اور روافض میں فرق

سوال: شیعہ اور روافض میں کیا فرق ہے ؟

الجواب

♦️ شیعہ: اس شخص کو کہا جاتا ہے جو سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ سے افضل سمجھے ۔ اور اگر کوئی سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو شیخین یعنی ابو بکر وعمر رضی اللہ عنہما سے بھی افضل سمجھے تو اسے غالی شیعہ کہا جاتا ہے ۔

♦️ رافضی: جو شخص صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے ساتھ بغض رکھے وہ رافضی ہے ۔ اور اگر وہ اس بغض کا اظہار بھی کرے تو غالی رافضی ہے ۔ اور اظہار بغض کے ساتھ ساتھ اگر وہ سب وشتم کرے اور اصحاب کی تکفیر بھی کرے تو اسے شدید غالی رافضی کہا جاتا ہے ۔