شیعہ اثناعشریہ کا فاطمہ رضی اللہ عنہا کی شان میں غلو کرنا
٭ شیعہ اثنا عشری سیدہ فاطمہ ،حسن، حسین اوراولاد حسن کو چھوڑ کربقیہ اولاد حسین کی عصمت کے قائل ہیں
(دیکھیں: کتاب (عقائد الإمامیۃ) لمحمد رضا مظفر ،ص۸۹و۹۸)۔
اسی طرح وہ کہتے ہیں کہ:
اگر علی نہ ہوتے تو محمد ﷺ کی پیدائش نہ ہوتی، اور اگر فاطمہ نہ ہوتیں تو تم دونوں کو نہ پیدا کرتا۔
(دیکھیں: کتاب (الأسرار الفاطمیۃ) لمحمد مسعودی ،ص۹۸)۔
اسی طرح وہ کہتے ہیں کہ:
فاطمہ رضی اللہ عنہا الٰہی عظمت و قوت کا زندہ وجود ہیں جو عورت کی شکل میں نمودار ہوا
(دیکھیں: کتاب (الأسرار الفاطمیۃ) لمحمد مسعودی ،ص۳۵۵)۔
اسی طرح وہ کہتے ہیں کہ :
فاطمہ رضی اللہ عنہا اپنی ماں سے گفتگوکرتی تھیں حالاں کہ وہ ان کی پیٹ میں تھیں ۔
(دیکھیں: کتاب (فاطمۃ الزھراء من المھد إلی اللحد) لمحمد قزوینی ،ص۳۸)۔