شان شہید کربلا

#شانشہیدکربلا

🌹🌹🌹🌹

میدانِ کربلا میں شہادت حسین کی

بتلاگئی ہےشانِ عزیمت حسین کی

دل میں بسی ہےایسی محبت حسین کی

ہردم میرےلبوں پہ ہے مدحت حسین کی

فکروسخن میں ہےمرےدرسِ حسینیت

کرتا ہوں اس لئےمیں اطاعت حسین کی

سردےکےاپنا،دین ِپیمبر بچا گیا

دیکھونبی کےدیں سےعقیدت حسین کی

کربل کی سرزمیں پہ عدودنگ رہ گیا

دیکھی جواٌس نےطرحِ شجاعت حسین کی

نیزےپہ سرچڑھاتوہوادینِ حق بلند

سب رفعتوں سےاونچی ہےرفعت حسین کی

بےمول کربلامیں بکاہےوہ شہسوار

کس عہدنےلگائ ہےقیمت حسین کی

گرچہ نفس نفس میں فراواں تھی تشنگی

ہراک سےنبھ رہی تھی رفاقت حسین کی

عثماں، وہ سجدہ ریزتھاشمشیرکےتلے

بےمثل ہےجہاں میں عبادت حسین کی

عثمان محمود