سوال و جواب

دشمن اسلام کے سوالات، اعتراضات اور شکوک و شبہات ہم سے پوچھیں۔
قرآن اور صحیح احادیث کی روشنی میں مدلل جوابات دئے جائیں گے۔ ان شاء اللہ

10 تبصرے “سوال و جواب

  1. السلام علیکم محترم من
    ماشاء اللہ آپ نے اچھی ویب سائٹ بنائی ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ آپ اسے مزید ترقی دیں گے۔ اس وقت عرض یہ کرنا ہے کہ شیعہ کا بغض صحابہ تو سب پر ظاہر ہے لیکن وہ لوگ جو ہماری صفوں میں بیٹھ کر سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کو طعن و تشنیع کا نشانہ بنا رہے ہیں ان کے علمی اور سنجیدہ رد کی طرف ہم کب متوجہ ہوں گے۔ میری مراد مرزا محمد علی انجینئر جہلمی ہے۔

    1. سائیٹ پسند کرنے کے لئے شکریہ۔
      مرزا محمد علی کی حقیقت اب کھل چکی ہے، کئی علماء اہل سنت اس کے مختلف بیانات کا رد عوام تک پہنچا رہے ہیں۔

      مرزا محمد علی کے ایک بیان کے رد میں ہم نے اس سائیٹ پر بھی ایک وڈیو (امام نسائی کی وفات کا جھوٹا قصہ!) رکھی ہے، آئندہ بھی اس فتنہ کی حقیقت عوام تک پہنچاتے رہیں گے۔ ان شاء اللہ۔

    2. جناب محترم۔ مرزا محمد علی کو اپنی صف قرار دینا بہت زیادتی ہے وہ ایک تفضیلی شیعہ ہیں اور مواقع پر تبرائی بھی ہیں۔ حضرت معاویہ پر تبرا کرنے والا کبھی اھل سنت کی صف نہیں ہوسکتا ہے۔ وہ تکیہ کی دولت سے مالا مال ہو سکتا ہے۔

  2. میرا سوال یہ ہے کہ شیعہ جو کہتے ہیں کہ نماز اسی طرح پڑھو جیسے قرآن مجید میں ہے
    اس کا کیا جواب ہے

    1. جی بھائی۔۔۔ نماز میں میں ہاتھ کھول کر یا ہاتھ باندھ کر نماز پڑھنا ایک اہم مسئلہ ہے۔
      بہت جلد اس موضوع پر تفصیلی اور تحقیقی پوسٹ شامل کی جائے گی۔
      ان شاء اللہ

      1. AssalamuAlaikum Hazrat Bahut Se Rafzi .Aeitraz krte he ke Ahle Sunnah k Muatabar Kitab me Allah Ka haath pair Pindaliya he to Kya Ahle Sunnat Allah ko Jism se paak nh maante?
        Shio ko iska Jawab Kya djia Jaaye
        Koi Kitab ulma ne like hot pl bheje

  3. کیا مولا علی نے نبی کریم کے کندھوں پر چڑھ کر بُت توڑے ۔۔۔ یا وہ علی ابن زینب نے توڑے جنہیں علی زینبی کہا جاتا ہے ۔۔۔ ؟؟؟ جو فتح مکہ پر نبی کی سواری پر پیچھے بیٹھے تھے

  4. اسلام و علیکم ۔۔ بہت اعلی کام ہے۔ اللہ برکت دیں۔ مولانا قمر الدین سیالوی کا مناظرہ جھوک دایہ کتابی شکل میں چھپا تھا اسکی کاپی درکار ہے۔

  5. ماشااللہ۔ مکالمہ فدک کی دو اقساط میں نے پڑھیں ہیں۔اور کتنی اقساط ہیں اور کیا ڈاون لوڈ ہو گیئں ہیں۔

  6. باغی باغی کھیلنے والے رافضیوں سے چند سوالات۔۔۔

    سوال نمبر 1۔ معاویہ (رض) کتنی دیر کیلئے باغی تھے ؟

    سوال نمبر 2۔ کیا تحکیم کے بعد بھی باغی تھے؟ یا نہیں ؟

    سوال نمبر 3۔ باغی کے ساتھ تحکیم کرنا خلاف قرآن ہے یا عین قرآن ؟

    سوال نمبر 4۔ اس آیت کے مطابق شیر خدا نے عمل کیا یا نہیں ؟

    ترجمہ ” اور اگر ایمان والوں کی دو جماعتیں آپس میں قتال کرنے لگیں تو ان کے درمیان صلح کرادو، پھر اگر ان میں سے ایک گروہ دوسرے گروہ پر زیادتی کرے تو اس سے جنگ کرو جو زیادتی کررہا ہے ، یہاں تک کہ وہ اللہ کے حکم کی طرف لوٹ آۓ۔ سو وہ رجوع کرے تو ان دونوں کے درمیان انصاف کیساتھ صلح کروادو اور انصاف کرو بیشک اللہ انصاف کرنے والوں کو پسند کرتا ہے”

    سوال نمبر 5۔ کیا صلح حسن رضی اللہ عنہ سے پہلے بھی وہ باغی تھے ؟ اگر جواب ہاں میں ہے تو بتائیے حسن رضی اللہ عنہ نے اس آیت پر عمل کیا یا نہیں ؟ اگر صلح سے پہلے باغی نہیں تھے تو ان کی بغاوت کب ختم ہوئی تھی ؟

    سوال نمبر 6۔ کیا صفین میں تحکیم قبول کرنے سے پہلے معاویہ رضی اللہ عنہ باغی تھے ؟ اگر ہاں تو علی رضی اللہ عنہ نے اس آیت کے خلاف کیوں کیا ؟

    سوال نمبر 7۔ کیا معاویہ رضی اللہ عنہ ساری زندگی باغی رہے وفات تک ؟ اگر ہاں تو بتائیے حسنین کریمین رضی اللہ عنہ نے کیوں ایک باغی سے وضائف لئے ؟

    سوال نمبر 8۔ اگر کوئی صحابی پہلے کافر ہو بعد میں مسلمان ہوجاۓ تو اسکو کافر کہنا چاہئے یا مسلمان ؟ اگر کوئی صحابی پہلے باغی ہو بعد میں اس سے حاکمین وقت صلح وبیعت کرلیں تو اسے باغی کہنا چاہئے یا نہیں ؟

    سوال نمبر 9۔ کیا صفین کا پورا لشکر بھی باغی تھا یا یہ حکم صرف معاویہ رضی اللہ عنہ کو لیکر خاص ہے ؟ عقیل بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کو بھی باغی بولتے ہیں آپ یا نہیں ؟ جو صفین میں معاویہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھے ؟

    سوال نمبر 10۔ اس حدیث کا مفہوم بیان کیجئے۔۔۔
    ترجمہ : ” ابو ربیغ زہرانی ، قتیبہ بن سعید، ابوعوانہ،قتادہ،ابو نضرہ،،ابو سعید (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا میری امت میں دو گروہ ہوجائیں گے تو ان میں سے مارقہ فرقہ نکلے گا ان خوارج سے وہ جہاد کرے گا جو سب سے زیادہ حق کے قریب ہوگا”

    سوال نمبر 11۔ حدیث عمار رضی اللہ عنہ کا رٹہ لگانے والوں کو یہ حدیث نظر کیوں نہیں آتی ؟

    سوال نمبر12۔ اگر اہل سنت حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کو اس حدیث کی روشنی میں ادنی بالحق کہیں تو آپ کوکیا تکلیف ہے ؟

    سوال نمبر 13۔ اگر چند لوگوں کا باغی ہونا پورے لشکر کو باغی کرتا ہے تو دوسرے لشکر میں چند سبائی اشتری جہنمی قاتل زبیر رضی اللہ عنہ پورے لشکر کو جہنمی کیوں نہیں کرتے ؟
    براہ کرم مدلل جوابات دیکر ہمیں لاجواب کریں۔ شکریہ

اپنا تبصرہ بھیجیں