دین کے پہرے دار صحابہؓ

دنیا سے بے زار صحابہ

دین کے پہرے دار صحابہ

کہتی ہے خود انکی غلامی

آقا کے دل دار صحابہ

بغض و عداوت سے ہیں عاری

الفت سے سرشار صحابہ

غیروں کو ہے بے جاشکوہ

آپس میں سب یار صحابہ

کفر کی شوکت ٹورکے رکھ دی

اسلامی تلوار صحابہ

احسن سیرت اجمل فطرت

اصحاب کردار صحابہ

اہل حق کا ہے یہ عقیدہ

ہیں حق کا معیار صحابہ

غیروں نے پھیلائی نفرت

آپس میں سب یار صحابہ

مقصد فن اصحاب کی مدحت

عنوان اشعار صحابہ

شاہوں کو خاطر میں نہ لاتے

مفلس اور نادار صحابہ

(اثر جونپوری)