خراج عقیدت سیدنا بلالؓ

🌲اذاں دیتا تو وہ سورج ستاروں جیسا لگتا تھا

مساجد کے بہت اونچے مناروں جیسا لگتا تھا

💎💎💎💎

🌲محمد مصطفیٰ ﷺ کی جب ہوا کرتا رفاقت میں

تو قرآں کے مقدس تیس پاروں جیسا لگتا تھا

💎💎💎💎

🌲وہ عظمت کا سمندر جب اترتا تھا پہاڑوں سے

تو سر سے پاؤں تک وہ آبشاروں جیسا لگتا تھا

💎💎💎💎

🌲نبیﷺ کی اعلیٰ شخصیت کا اتنا تھا اثر اس پر

اکیلا بھی وہ لوگوں کو ہزاروں جیسا لگتا تھا

💎💎💎💎

🌲قدم رکھتا جہاں پر وہ زمیں فردوس بن جاتی

خزاں کے موسموں میں بھی بہاروں جیسا لگتا تھا

💎💎💎💎

🌲جھلکتا تھا ہر اک موئے بدن سے ہی وقار اس کا

وہ جنت کی طرف جاتے سواروں جیسا لگتا تھا

💎💎💎💎

🌲وہ رہتا اس قدر بے خود نبی کے عشق میں انجم

وہ مدہوشی کے باعث بادہ خواروں جیسا لگتا تھا

💎💎

✍ انجم نیازی