🌹عظمت اصحابِ رسول 🌹
حق کے ڈنکے یوں بجائے آپ کے اصحاب نے
سرکشوں کے سر اڑائے آپ کے اصحاب نے
🥦🥦🥦🥦🥦🥦🥦🥦
چار سو توحید و سنت کے جلا کر قمقمے
بتکدے سارے گرائے آپ کے اصحاب نے
🥦🥦🥦🥦🥦🥦🥦🥦
آپ کی صحبت میں دولت جو ملی ایمان کی
اس پہ سر اپنے کٹائے آپ کے اصحاب نے
🥦🥦🥦🥦🥦🥦🥦🥦
جب کبھی باطل نے للکارا انہیں میدان میں
دن کے تارے تب دکھائے آپ کے اصحاب نے
🥦🥦🥦🥦🥦🥦🥦🥦
خون سے سیراب کرکے مصطفیٰ کے باغ کو
گل ہدایت کے کھلائے آپ کے اصحاب نے
🥦🥦🥦🥦🥦🥦🥦🥦
موت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر گھمسان میں
کفر کے چھکے چھڑا ئے آپ کے اصحاب نے
🥦🥦🥦🥦🥦🥦🥦🥦
مصطفی کی تربیت کے فیض میں رہتے ہوئے
دیپ ایماں کے جلائے آپ کے اصحاب نے
🥦🥦🥦🥦🥦🥦🥦🥦
سولیوں پہ چڑھ کے رفرفَ مصطفی کے عشق میں
زمزمے حق کے سنائے آپ کے اصحاب نے
🥦🥦🥦🥦🥦🥦🥦🥦
🌹✍.امتیاز احمد رفرف 🌹