حضرت معاویہ (رضی اللہ عنہ) جاہلیت کے بُتوں میں سے ایک بُت ہے۔ (البدایہ والنہایہ)

سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ پر روافض شیعہ کا الزام نمبر 38

🔺شیعہ الزام👇👇
حضرت معاویہ (رضی اللہ عنہ) جاہلیت کے بُتوں میں سے ایک بُت ہے۔
(البدایہ والنہایہ)

🔹الجواب اہلسنّت🔹
ان اڑائی ہوئی کہانیوں میں سے ایک یہ بھی ہے جو گھر تراش کر عامتہ الناس میں نشر کر دی گئی اور تاریخ کی کتابوں میں گھسیڑ کے الزام دینا شروع کر دیا گیا ورنہ حضرت علی رضی اللہ عنہ، حضرت حسن رضی اللہ عنہ و حسین رضی اللہ عنہ اور حضرت عبداللہ ابن عباس رضی اللہ عنہ وغیرہ خاندان رسولﷺ جس عظیم المرتبت شخص کی تعریف سے زبان تر رکھے ہوئے ہیں اس کے لیے یہ الفاظ ان کی مبارک زبانوں سے صادر ہونا ممکن نہیں جس طرح کی سرخی جھوٹی روایت کے بل بوتے پر یار لوگوں نے جمائی ہوئی ہے۔