حضرت عثمان نے اپنے نا اہل رشتہ داروں کو عہدے دیے۔ (خلافت و ملوکیت)

سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ پر شیعہ کا الزام نمبر۔7

🔺شیعہ الزام 👇👇
حضرت عثمان نے اپنے نا اہل رشتہ داروں کو عہدے دیے۔ (خلافت و ملوکیت)

🔹(الجواب اہلسنّت)🔹

خلافت و ملوکیت نامی کتاب کے قلم کار جناب مودودی صاحب نہ اہلسنّت کے مسلمہ بزرگ ہیں اور نہ ہی کوئی قابل اعتماد شخصیت حتیٰ کہ نہ کوئی عالم دین ہیں بلکہ موصوف اپنے من میں ایک مذہب اور دین ہیں ان کے نزدیک شرعیت ان کے فرمائے ہوئے ارشادات کا نام ہے ان کے بارے میں گذشتہ کسی الزامات میں ہم قائد اہلسنت وکیل صحابہ حضرت اقدس مولانا قاضی مظہر حسین رحمہ اللہ کی آراء گرامی نقل کر آئے ہیں نیز ان کے بارے میں مزید معلومات کیلئے “مودودی خمینی دو بھائی” نامی کتاب کا مطالعہ کافی رہے گا یہاں بس اتنا عرض کر سکتے ہیں کہ موصوف خمینی نظریات کی اشاعت و تبلیغ کے سرخیل اور انہی کے انٹیلی جنس رکن ہیں “مودودی خمینی دو بھائی” کتاب کے مطالعہ کے بعد ان شاء اللہ ہر قاری ان لکھے لفظوں کو سو فیصد درست پائے گا۔ لہذا الزام میں ان کتابوں کا پیش کرنا درست نہیں اور نہ ہی شیعہ وکیلوں کی کتابوں کا جواب اہلسنّت کے ذمہ ہے۔