حضرت امیر معاویہ نے حجر بن عدی کو محبت علی کی وجہ سے قتل کیا۔ (تتمہ المختصر فی اخبار البشر)

شیعہ اعتراض
معاویہ نے حجر بن عدی کو محبت علی کی وجہ سے قتل کیا۔

(تتمہ المختصر فی اخبار البشر)

الجواب:

صاحب کتاب نے جو روایت ذکر کی ہے وہ شیعہ مہربانوں کی کرم فرمائی ہے۔

ان میں جس ابن جوزی  کا حوالہ نقل کیا گیا ہے۔ یہ بھی شیعہ نظریات کا حامل شخص ہے۔


سبط ابن الجوزی 👈 (ابوالفرج ابن الجوزی کے پوتے ہیں جو دراصل شیعہ تھا مگر حنفی مشھور ہیں-شیعہ اس کو سنی ظاہر کرکے اپنے حق میں حوالے دیتے ہیں)

مزید پڑھیں:

تذکرہ الخواص (سبط ابن جوزی) شیعہ کتاب ہے!


لہذا شیعہ مہربانوں کی روایات سے اہلسنت کو الزام دینا انصاف کو سولی چڑھانے کے مترادف ہے۔

اس روایت کے جھوٹا ہونے کی ایک یہ بھی دلیل ہے کہ حسن بصری جیسا شخص جو کہ صحابہ کرام کے بارے میں انتہائی محتاط اور کلمات خیر کے علاوہ مثالب صحابہ کے بارے میں خاموش رہنے والے تابعی ہیں ان کی طرف ایسی باتوں کی نسبت کر دی گئی ہے جو سراسر خلاف حقیقت اور ان کی ذات سے بعید ہے۔

و بی الزام کہ ”حجر بن عدی کو محض محبت علی کی وجہ سے قتل کیا‘ عدالت و امانت کا قتل ہے۔ اس شخص کو دہشت گردوں کے جتھہ کے ساتھ جامع مسجد میں گورنر کی تقریر کے دوران حملہ کرنے کی وجہ سے باقاعدہ گواہوں کے ثبوت کے ساتھ سزادی گئی۔

(طبقات ابن سعد جلد ا سنی ۲۱۸)