جنازہ نبی کریم: شیعہ کتاب مرآة العقول سے ثبوت

شیعہ کی معتبر کتاب مراۃ العقول جوکہ شیعہ کی بنیادی کتاب اصول کافی کی شرح ہے۔ اور اس کا شارح شیعوں کا مشہور مصنف علامہ باقر مجلسی ہے۔ اس نے اس کتاب میں واضح لکھا ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز جنازہ تمام صحابہ کرام نے دس دس ٹولیوں میں آکر ادا کی اور آگے لکھا ہے کہ

[حتی لم یبق احد من المہاجرین والانصار الا صلی ]

یہاں تک کہ ان تمام صحابہ مہاجرین و انصار میں سے کوئی ایک بھی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا جنازہ پڑھنے سے نہ رہا۔

تو اس حوالے سے معلوم ہوا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا جنازہ تمام لوگوں نے مردوں نے عورتوں نے بچوں نے یہاں تک کہ کوئی ایک بھی شخص ایسا نہ رہا جس نے جنازہ نہ پڑھا ہو۔

اس عبارت کے بعد اب شیعہ کے پاس اب کوئی بہانا باقی نہیں رہتا جس کے بعد اب یہ کہیں کہ صحابہ نے یا خلفاء ثلاثہ نے حضور ﷺ کی جنازہ نماز ادا نہ کی۔

👇👇👇