تو ہی تو مصر کا فاتح ہے تو ہی فاتح شام عمر

محبت کا پیغام عمر چاہت کا تو نام عمر

تو ہی تو مصر کا فاتح ہے تو ہی فاتح شام عمر

ناز شجاعت کرتی ہے تجھ پہ صبح وشام عمر

دیوانو کی محفل میں تذکرے تیرے عام عمر

تیرا دشمن کیا سمجھے تجھ سے وفا کا دام عمر

جنت کے وہ باسی ہیں جو تیرے غلام عمر

اہل ادب نے لکھے ہیں تجھ پہ لاکھوں کلام عمر

دیوانوں کی جانب سے تجھ کو لاکھوں سلام عمر

آقا کا سپاہی فاتح بنا لوٹا نہ کبھی ناکام عمر

فتح نے چومے قدم اس کے جس لشکر کا امام عمر

داستان محبت کا یارو آغاز عمر انجام عمر

انور نے لکھدی نام تیرے زندگی اپنی تمام عمر

🔴 مدح ِاصحاب واہل بیت پر دل نشین اشعار

ایک بہترین تحفہ۔۔۔آج ہی چینل میں آئیے

اور لطف اندوز ہوں ۔👇👇👇👇

🔷🔶🔹🔸

https://t.me/joinchat/AAAAAFIs1MsZrZbsC8uS9Q💎وفائے صحابہؓ💎