ایک دفعہ امیر معاویہ رضی اﷲ عنہ اپنے کندھوں پر یزید کو لے جارہے تھے تو حضورﷺ نے فرمایا کہ جہنمی پر جہنمی سوار ہے (معاذ اﷲ)معلوم ہوا کہ یزید بھی دوزخی اور امیر معاویہ بھی دوزخی (نعوذ باﷲ)؟

شیعہ روافض جھوٹی بات گھڑتے ہوئے لوگوں کو گمراہ کرتے ہیں کہ ایک دفعہ امیر معاویہ رضی اﷲ عنہ اپنے کندھوں پر یزید کو لے جارہے تھے تو حضورﷺ نے فرمایا کہ جہنمی پر جہنمی سوار ہے (معاذ اﷲ)
معلوم ہوا کہ یزید بھی دوزخی اور امیر معاویہ بھی دوزخی (نعوذ باﷲ)؟

جواب: ماشاء اﷲ یہ ہے دشمن صحابہ کی تاریخ پر نظر اور یہ ہے ان کی نادانی کا حال۔

دلیل: یزید کی پیدائش حضرت عثمان غنی رضی اﷲ عنہ کے دور حکومت میں ہوئی۔ دیکھو کتاب جامع ابن اثیر اور کتاب الناہیہ وغیرہ۔
آپ نے تو حضورﷺ کے زمانہ میں یزید کو پیدا کردیا‘ کیا یزید عالم ارواح سے حضرت امیر معاویہ رضی اﷲ عنہ کے کندھے پر کود کر آگیا (لاحول ولاقوۃ) (کتاب امیر معاویہ صفحہ 88)