افضل کون؟ سیدہ عائشہ صدیقہ یا سیدہ فاطمہ۔۔ ایک متاثر کن تحریر(عامر خان)

آج ویسے امی سے سوال کیا کہ اماں بتائیں حضرت عائشہ صدیقہؓ افضل ہیں یا حضرت فاطمہ زہرہ سلام الہ علیہا ؟

اماں کہنے لگی بیٹا اگر بیٹی کی حیثیت سے پوچھتی ہو تو حضرت عائشہؓ ابوبکرؓ کی بیٹی ہے ،

اور حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا محمدﷺ کی بیٹی ،اور بیشک نبیؐ کی بیٹی ابوبکرؓ کی بیٹی سے افضل ہوگی ،

لیکن اگر تم بیوی کی حیثیت سے پوچھتی ہو تو فاطمہ،ؓ علیؓ کی بیوی ہے ،اور عائشہؓ ،نبیؐ کی بیوی ،،

اور بیشک نبیؐ کی بیوی علیؓ کی بیوی سے افضل ہوگی ۔۔۔

میری جان خلاصہ یہ کہ حضرت عائشہؓ کا اپنا مقام ،اور حضرت فاطمہؓ کا اپنا مقام ہے ،

اسی طرح ابوبکرؓ کا اپنا اور علیؓ کا اپنا ہمیں بس ان کی اتباع کا حکم ہے ،باقی بحث و مباحثے میں پڑنے کی کوئی ضرورت نہیں ،

صحابہؓ نبیؐ کے در والے ہیں ،

اہلبیت نبیؐ کے گھر والے ،

جس نے صحابہؓ سے بغض رکھا اس نے نبیؐ کے” در ” سے بغض رکھا ،

اور جس نے اہلبیت سے بغض رکھا اس نے نبیؐ کے “گھر” سے بغض رکھا ۔۔

اور نبیؐ کے “در” اور نبیؐ  کے ” گھر” سے بغض رکھنے والے مسلمان نہیں ہوسکتے ۔